جنڈسیاسی و مذہبی قیادت ایک پیج پر،اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کل (جمعہ) ہو گی

جنڈ ( ظفر اقبال  سے) بھارت کی حالیہ دریاستی ہشت گردی اوراور وادی کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بروز جمعہ ا ڑھائی بجے الحبیب اڈا سے باب جنڈ تک مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے غیر مذہبی ، غیر سیاسی ریلی نکالی جائے گئی جس میں تما م شعبہ ہائے زندگی سے وابسطہ افراد شرکت کریں گے ریلی انعقادکے سلسلے میں پریس کلب جنڈ میں سماجی کارکن محمد شریف بھٹی کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں سید عاطف حسین ، شبیر منہاس ، لالہ محمد رفیق ، محمد آف بڈھیال ،سماجی کارکن محسن عباس ، محبوب الہی ،محمد نعیم کھوکھر ، ماسٹر ریاض ، بہادر خان ،سید حیدر شاہ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ محمد شریف بھٹی نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی غیر سیاسی ِغیر مذہبی ہو گی جس میں تمام افراد کو بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں ،تما م مکاتب فکر ، سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ ،افراد، تعلیمی اداروں کے سربران، طلباء پاکستانی پرچموں کے ساتھ بھرپور شرکت کر کے اس ریلی کو کامیاب بناکر پوری دنیا کو یہ پیغام پہنچائیں گے کہ" یاران جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت ۔ جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔