جنڈ :اظہار یکجہتی ریلی کشمیر ،تمام مذہبی و سیاسی اور سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت 

جنڈ (ظفر اقبال + ڈیلی اٹک نیوز مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر ٖغاصبانہ قبضے اور سفاکانہ مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی الحبیب اڈا سے شروع ہوئی جس کی قیادت ریلی کے روح رواں محمد شریف بھٹی ، ماسٹر ریاض ،پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف ، مولانا سعید حیدر ہمدانی ، مفتی عبداللہ ، قاری عبدالرشید ،لالہ رفیق،سید عاطف حسین گیلانی، ملک نوید حسین ، ملک عاصم اعوان ،نعیم کھوکھر،پیراحسن شاہ  ،مولانا جابر خان، سماجی کارکن محسن عباس و دیگر نے کی ریلی میںپرائیوٹ سکولز کے سربراہان و طلبہ کے علاوہ سیاسی و سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کی ریلی مکھڈ روڈ سے ہوتی ہو ئی باب جنڈ پہنچی جہاں پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا مودی سرکارمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرتے ہوئے تما م حدود پار کر چکی ہے ۔ ہندو بنیاجان لے کہ پاکستانی قوم یکجا ہے اور کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ۔ہم عالمی برادری سے بھی بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے مظالم کا نوٹس لے۔بھار ت کی طرف سے ہر قسم کی مہم جوئی کے خلاف ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیںاور اپنی فوج کی ایک آواز پر ہم اپنی جانیں قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ،ریلی کے شرکاء کے لئے ایپسکاکی طرف سے شربت کی سبیلوں کا اہتمام تھا جب کہ سیکورٹی کے انتظامات کو ایس ایچ او جنڈ نثار احمد کی قیادت میں بھرپور طریقے سے نبھایا گیا ،ریلی میں تمام مکاتب فکر ایک پیج پر نظر آئے اور بھرپور شرکت کی۔