پنڈ سلطانی :جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم آزادی پر تقریب کا اہتمام

پنڈ سلطانی ( ظفر اقبال + ڈیلی اٹک نیوز ) جنڈ کے گائوں پنڈ سلطانی میں جذبہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے تقریب و نمائشی والی بال میچ کا انعقاد اہل علاقہ کی بھرپور شرکت ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر یوتھ اسٹیٹ پارلیمنٹ شہیر سیالوی تھے جب کہ دیگر مہمانان گرامی میں سرداروہاب خان تھٹہسردار منظر امیر خان ، سابق چیئرمین یو سی تھٹہ ملک عجب اعوان،منظور حسین آفسیر محکمہ زراعت ، مشہور ممکری آرٹسٹ نوید جی ،سردار ندیم سابق چیئرمین یوسی تھٹہ و دیگر شامل تھے ، رات بارہ بجے پرچم کشائی کی گئی جس کے بعد شہیر سیالوی۔ منظورحسین، ملک عجب اعوان و دیگر مہمانان یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ اپنے جذبات کا کرتے ہوئے کہا کہ عراق ، برما ، شام پر بم برسانے والے کھبی بھی مسئلہ کشمیر حل کرنے میں مخلص نہیں ہو سکتے، قومیں بجلی ، پانی گیس وغیرہ کی سہولتوں سے نہیں بنتیں ، قومیں غیرت سے بنتی ہیں ، کشمیریوں سے ہمارا رشتہ کسی زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ لاالہ الاللہ اورمسلمانیت کا ہے ہماری جدو جہد وحمایت کشمیری مسلمانوں کی ہند و بنئے سے آزادی تک جاری رہے گی ۔کشمیر کے موجودہ حالات کے پیش نظر قوم کو مزہبی ، سیاسی و دیگر گروپ بندیوں سے نکل کر ایک پیچ پر متحد و منظم ہونے کی ضرورت ہے جس میں ہر شخص اپنا فرض سمجھ کر کردار ادا کرے ،بحیثیت قوم ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ یک جان ہو کر کھڑے ہیں اور آزمائش کی ہر گھڑی میں دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ، ممکری آرٹسٹ نوید جی نے کشمیراور عوامی مسائل کے لئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہمی کہ ملک پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کہ خالصتاََ اسلامی نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا جس میںہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیاں پنہاں ہیں ۔ اپنی نسل کو اسلامی و ملکی تاریخ موجودہ اسلام دشمن سازشوںاور دور حاضر میں بطور مسلمان اپنے کردار کے بارے میں نئی نسل کو روشناس کرانا اور ان کی تربیت اشد ضروری ہے ۔
