جنڈ:بی ایچ یو جابہ کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب،ڈی سی نوٹس لینے کا مطالبہ

جنڈ(صدیق فخر سے)بی ایچ یو جابہ کا ٹرانسفارمر ایک ماہ سے خراب، سٹاف اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا، میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی و دیگر ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق بی ایچ یو جابہ/ اچھڑی کا بجلی ٹرانسفارمر ایک مہینے سے خراب پڑا ہے جس کی وجہ سے سٹاف سمیت مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فریزر میں رکھنے جانے والے انجکشن بھی دوسرے علاقوں کی ہسپتالوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایمرجنسی کے لیے کولر میں برف ڈال کر انجکشن رکھ کر گزارا کیا جا رہا ہے، استعمال کے لیے پانی بھی ختم ہو چکا ہے ، سابق امیدوار جنرل کونسلر عبدالغفار و دیگر اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ایچ یو اچھڑی/ جابہ کا ٹرانسفارمر فوری طور پر لگایا جائے تاکہ مریضوں سمیت سٹاف کی مشکلات بھی کم ہو سکیں اور بہتر علاج معالجہ میسر آ سکے۔