کشمیر کے حوالہ سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کے اقدامات لائق تحسین ہیں :میجر طاہر صادق

اٹک (حافظ عبدالحمید خان) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجرطاہرصادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قیام پاکستان کے بعد پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر میں نہ صرف جان ڈال دی ہے بلکہ ان کی جانب سے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے اور عالمی عدالت انصاف میں جانے کے جراَت مندانہ موَقف نے لاکھوں شہدائے کشمیر کی قربانیوں کا حق ادا کر دیا ہے اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان خصوصاً آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض ، ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بھی پاک فوج کی جانب سے دو ٹوک موَقف اختیار کر کے فوج اور عوام کا مورال بلند کر دیا ہے کشمیر کے حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے اقدامات لائق تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بھارتی ظلم و بربریت اور کشمیر کی تحریک کو دبانے کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر بھر پور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس سے رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف نے بھی اپنے خطاب میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا راولپنڈی ڈویژن میں منفرد مقام رکھنے والے سینئر بزرگ صحافی قاری ولی الرحمن نے تلاوت کلام پاک سے پریس کانفرنس کا آغاز کیا میجر طاہر صادق سمیت تمام شرکاء نے یوم سیاہ کے حوالہ سے اپنے بازءوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں اس موقع پر ضلعی رہنما تحریک انصاف میجر گروپ صداقت خان برہان ، نصرت ماجھیا ، جمریز خان ، حاجی محمد اکرم خان ، سردار اقبال خان بالی آف اکھوڑی ، تنظیم اقبال پاشی ، ندیم جعفر خان ، صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن ملک ظہیر احمد ، ملک کامران کامی ، شاہد بیگ ، ملک ارشد بھلڑ جوگی ، سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد ، رہنما میجر لورز فورس سبطین حیات ملک ، طیب اعوان ، شاویز نسیم ، ٹھیکدار نور محمد اعوان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی فاروق حسن بخاری ، حافظ خلیل احمد ، ملک ممریز ، حر عباس ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، چیئرمین فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی محمد سلیم خان ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، شیخ اسد ، محمد صابرین ، کامران حیدر کے علاوہ ضلع بھر سے تحریک انصاف میجر گروپ کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے باقاعدہ جہاد کا اعلان جید علمائے کرام کے فتویٰ اور مشاورت سے کرے افغانستان اور دنیا بھر سے لاکھوں مجاہدین کشمیر کی آزادی اور جہاد کیلئے تیار بیٹھے ہیں صرف ان سمیت جرنیل سے لے کر سپاہی تک 60 لاکھ ریٹائرڈ فوجی بھی جہاد میں حصہ لینے کے حکومتی اعلان کے منتظر ہیں بھارت میں 40 کروڑ مسلمان اور کروڑوں سکھوں کے علاوہ آسام اور دیگر علاقوں میں علیحدگی پسند تحریکیں بھی کشمیریوں کی آزادی کیلئے متحرک ہیں کشمیر کی آزادی کیلئے تیار ہیں بھارت کے چار ٹکڑے ہوں گے نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنے پائوں پر کلہاڑی ماری ہے بھارت کشمیر میں ظلم کررہاہے جس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں کشمیریوں کی آزادی کے لئے ہ میں اقدامات اٹھانے چاہیے 40 کروڑ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پربھی انڈیاظلم کررہاہے عالمی دنیاکو کشمیر میں ہونے والے بھارت کے مظالم سے آگاہ کیاجائے آج تمام جماعتیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں مقبوضہ کشمیر میں لگایاگیاکرفیوانسانی درندگی کی بدترین مثال ہے حکومت علمائے کرام سے مشاورت کرکے جہاد کا اعلان کرے جہادکی طاقت سے آج سپرپاورامریکہ افغانستان سے نکلنے کے راستے تلاش کررہاہے کرتارپورکابارڈرکھولنے پر وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں 19ستمبر کو انگلینڈ میں ہونے سے سکھ برادری کی طرف سے ریفرنڈم میں خالصتان تحریک کامیاب ہوگی اب ہندوستانی کی بربادی کاوقت آچکاہے وزیراعظم اورآرمی چیف کی طرف سے مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے کی جانے والی کاوشیں لائق تحسین ہیں دیگرجماعتوں کے قائدین اورعوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہوکر یکجہتی کامظاہرہ کریں حکومت کو چاہیے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سابق حکمران سے75فی صد پیسہ واپس کراکربقیہ معاف کردیں حکومت کو چاہیے کشمیرکے مسئلہ اورملکی سلامتی کے لئے آل پارٹیزکانفرنس بلائیں اوآئی سی کا جلد اجلاس بلاکر مسلم امہ بھارتی دراندازی کی عملی مذمت کرے