Tue
16
Jun
2026

اٹک (ڈیلی اٹک نیوز ویب) اٹک شہر کے مشہور چوک فوارہ میں بیکری میں آتشزدگی ، تفصیلات کے مطابق شہر کی مشہور بیکری ککس 39 میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی آگ بیکری کے ایک حصہ تک محدود رہی ، کروڑوں روپے مالیت کے سامان اور بلڈنگ کو بچا لیا گیا بیکری میں آگ نے چوکیدار اور فائر سیفٹی سامان کی موجودگی نہ ہونے کے سبب نقصان پہنچایا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 فائر وہیکلز اور 2 ایمبولینسز 20 اہلکاران کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن اور انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا آپریشن کی نگرانی انچارج ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق خود کر رہے تھے ۔
