Thu
21
May
2026

جنڈ ( ظفر اقبال+ ڈیلی اٹک نیوز ویب ) جنڈ پولیس کی بڑی کامیابی نصف ماہ پہلے سگے باپ کو قتل کرنے والے قاتل بیٹے کو گرفتار کر لیا ۔موضع گلیال کے رہائشی خورشید نے گھریلو ناچاقی پر اپنے سگے باپ بشیر بعمر تقریباََ62/63سال کو آتشیں اسلحہ سے فائر کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او جنڈ نثار احمد اور ایچ آئی یو کے انچارج احمد نواز نے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
