جنڈ: یوسی دکھنیر کے گائوں دوپر کی روڈ کو پختہ کرنے کا مطالبہ

جنڈ(صدیق فخر سے) غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین یوسی دکھنیر گڑدی کا گائوں دو بنیادی سہولیات سے محروم، کچی سڑک سے بارشوں میں گزرنا محال، اہلیان علاقہ کا ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی و حکومتی نمائندگان سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین گڑدی کے گائوں دوپر کی کچی سڑک بارشوں میں اہلیان علاقہ کیلئے تالاب کا منظر پیش کرنے لگی،عوام علاقہ کو سخت مسائل کا سامنا، بارشوں میں دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطعی ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں کی سرزمین سے کئی حاضر سروس اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر ہیں جو پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور دے چکے ہیں۔ جبکہ اس سرزمین سے کئی شہداء بھی اپنے وطن پر جان نچھاور کر چکے ہیں۔ اہلیان علاقہ نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق چیئرمین یو سی دکھنیر خان وزیر خٹک و دیگر حلقے کی حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات سے مطالبہ کیا ہے ہماری روڈ کو پختہ کیا جائے۔
