احمد خان کی شہادت ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے: میجر جنرل ممتاز حسین 

اٹک :میجر جنرل ممتاز حسین کیل سیکٹر میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کے نائب صوبیدار احمد خان کی شہادت پر شہید کے آبائی گائوں ڈھوک اکبری بولیانوال نزد سقہ آباد اٹک تشریف لائے اس موقع پر کرنل وقار احمد صوبیدار میجر حبیب خان کے علاوہ شہید نائب صوبیدار کے بھائی ہاشم خان طفیل احمد بیٹے اور علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیت سینئر صحافی حافظ عبدالحمید خان بھی موجود تھے میجر جنرل ممتاز حسین نے شہید نائب صوبیدار احمد خان کے درجات بلندی کی دعا کی اور شہید نائب صوبیدار کی شہادت کو ملک و قوم کے لئے اعزاز قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس نازک ملکی صورت حال میں پاک فوج اپنے فراءض کی ادائیگی میں کوشاں ہے اور ہمارے جوان لائن آف کنٹرول پر دشمن کے سامنے سینے تان کر کھڑے ہیں بھارت کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ملک اور سرحدوں کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے میجر جنرل ممتاز حسین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے گزشتہ روز شہید نائب صوبیدار کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پاک فوج کو نہ صرف دل و جان سے چاہتی ہے بلکہ پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے پاک فوج اور کے جوانوں کی وطن کے لئے دی گئی قربانیاں اور لہو ضرور رنگ لائے گا اور ہمارے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی ملے گی مسلمان کی سب سے بڑی خواہش شہادت کی تمنا ہے اس علاقے میں صدیوں شہید آحمد خان کا نام زندہ رہے گا شہید کبھی مرتا نہیں ہے بلکہ اسے اللہ رب العزت ایک نئی زندگی دیتے ہیں اور اسے اللہ کی طرف سے رزق ملتا ہے میجر جنرل ممتاز حسین نے کہا کہ میں نے یہ علاقہ کبھی زندگی میں نہیں دیکھا تھا مگر احمد خان کی شہادت مجھے کھینچ کر یہاں لائی ہے یہ اس شہید کی برکت ہے انہوں نے شہید احمد خان کے بھائیوں سے دلی اظہار ہمدردی کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا شہید کے بچوں کو پیار کیا ان کے سروں پر دست شفقت رکھا اور اپنے ساتھ کھڑا کر کے فوٹو بھی بنوائے میجر جنرل ممتاز حیسن نے شہید کی قبر پر حاضری دی دعائے مغفرت کی اور شہید کی قبر کو سلیو ٹ پیش کیا ۔