Thu
21
May
2026

اٹک :راولپنڈی کوہاٹ روڈ خونی شاہراہ کھنڈہ چوک کے قریب پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار سمیت 3 افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق کھنڈہ چوک جنڈ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر تیز رفتاری کے سبب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار عابد اور طارق شدید زخمی سکنائے کھنڈہ ہو گئے جبکہ کار ڈرائیور فیضان اور محمد اسلم سکنائے رنگلی بھی زخمی ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا گیا ۔
