پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار 

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خور د محمد یونس نے محمد شاہ ولدنور رحمن ساکن بڈ ھنی پشاور کے موٹر سائیکل کی تلاشی لینے پر سیٹ کے نیچے خفیہ خانے فوم میں سے 1200 گرام چرس ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال طاہر محمود خان نے محمدظہور ولد روشن دین سکنہ قندھاری پور حسن ابدال سے 1580 گرام گردہ چرس ، سب انسپکٹر تھانہ پنڈی گھیب ذوالفقار علی نے رئیس خان ولد عناءت خان ساکن کمڑیال سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ، اے ایس آئی تھانہ حضرو محمد اعظم نے زیر دفعہ 377 ت پ کے تحت گرفتار ملزم محمد کمال ولد محمد انعام سے راءفل 12 بور معہ گولیاں ، سب انسپکٹر تھانہ صدر حسن ابدال غلام حسن نے زیر دفعہ 395;223;412;223;279;223;427 ت پ کے تحت گرفتار ملزم بادا عرف افضل خان ولد خستہ گل سکنہ مردان سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کے مزید مقدمات درج کر لیے ہیں ۔