Fri
12
Jun
2026

اٹک :سابق چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ کے ترجمان زین شاد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر محض تشویش کی قرارداد نہیں بلکہ یہ جہاد کی برکت سے آزاد ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو متحد سلامتی کونسل کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے اور نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھانے کی درخواست نہیں بلکہ نریندر مودی سمیت بھارتی غنڈوں پر کرفیو لگانے کی بات کی جائے ۔
