حکومت نے عوام کو سوائے مایوسیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا :شیخ آفتاب احمد 

اٹک :مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے مایوسیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا معیشت تباہی کا شکار ہوئی جبکہ عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی بھی کمانا مشکل ہو گیا تحریک انصاف کی حکومت انتخابی وعدوں کے بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،حاجی احسان خان،طلال بٹ، سعید الرحمان،حاجی ابرار بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال میں ہی عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے قائد محمد نواز شریف کے دور میں ملک میں خوشحالی تھی عوام کے ساتھ جو انتخابی وعدے کیے گئے تھے ان کو پورا کیا گیا ان کے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ملک بھر میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے جبکہ دیگر عوام مسائل کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھائے گئے یہی وجہ ہے کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو یاد کر رہی ہے حکومت عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے بجائے بڑھا رہی ہے مہنگائی کے ہاتھوں عام دیہاڑی دار کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔