لائیوسٹاک اٹک کے زیر اہتمام 503 پودے لگائے دیئے گئے

اٹک :وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر سمیت محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن میں یومِ شجرکاری کے طور پر منایا جا رہا ہے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ویٹنری ہسپتالوں ، ڈسپنسریوں اور ڈسٹریکٹ ایڈمنسٹریشن دفاتر میں تقریبا 3500 پودے لگائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی شجرکاری مہم برائے سرسبز پاکستان کے لئے ستمبر 2019 تک محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن میں 13000 پودے لگائے جانے کا حدف طہ کیا گیاہے جس کے تحت راولپنڈی کے چاروں اضلاع میں پودے لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے انکے مطابق شجرکاری کی اس مہم کے زریعے دنیا بھر سمیت پاکستان کے موسم میں بھی مثبت تبدیلی آئے گی پودے لگا کر ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذریعے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو زائل کر سکتے ہیں اس حوالے سے ضلع جہلم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع اٹک ڈاکٹر عاصم رفیق اور انکی ٹیم نے ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی ہدایت کے مطابق تقریباً 503 پودے لگائے گئے ۔
