بلدیہ اٹک کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

اٹک :بلدیہ اٹک کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،حدود سے تجاوز کیا گیا سامان ضبط اور دوکانداروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ سخت وارننگ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر ضلعی انکروچمنٹ آفیسر اٹک سردار اسد علی خان کی زیر نگرانی بلدیہ اٹک کے اہلکاروں نے اٹک شہر کے گنجان آباد بازاروں اور ملحقہ گلیوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن بھی بلا خوف وخطر اور بلا تفریق جاری رکھا گیا،تجاوزات کے خلاف آپریشن میں فٹ پاتھوں اور گلیوں سے تجاوز کیا ہوا سامان ضبط کر لیا گیا اور آئندہ تمام دوکانداروں کو اپنی حدود سے تجاوز نہ کرنے کی سختی سے وارننگ دی گئی ۔،جبکہ تمام دوکانداروں کو تنبیہ بھی گئی کہ آئندہ اپنی حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور سخت قانونی کاروائیاں بھی کی جائیں گی۔