Fri
22
May
2026

اٹک :مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے معروف شاعر ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ نغمے کے خالق شیر زمان ٹکر نے ان کی رہائش گاہ پر جا کر ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سینئر نائب صدر بریڈ فورڈ نفیس خان لودھی ، سابق وائس چیئرمین ملک محمد نعیم ، سٹی صدر یوتھ شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس و دیگر موجود تھے ۔
