اٹک : کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایپکا ملازمین کی احتجاجی ریلی 

اٹک :کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایپکا ملازمین کی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ایجوکیشن آفس سے شروع ہو کر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سی او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال ، ضلعی صدر ایپکا احمد خان ، سابق صدر نوید احمد ، امداد اعوان و دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے درج تھے ریلی میں شرکاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔