اٹک:سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی،4 ملزمان گرفتار 

اٹک :سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ بمعہ گولیاں برآمد ، مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد محمد یونس نے کے پی کے کی جانب سے آنے والی بس کو چیکنگ کیلئے روکا بس میں سوار امجد خان ولد ناصر خان افغانی پٹھان سکنہ شاہ کس محلہ دولت کوسہ تھانہ حیات آباد پشاور سے 20 گرام آئیس ، اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال محمد وقار نے محمد سلیم ولد عبدالرحیم سکنہ پنڈ ملی حسن ابدال سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ باہتر احمد فہیم نے حماد امیر ولد امیر نواز اعوان سکنہ لنگر فتح جنگ سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب جاوید اقبال نے ڈھلیاں چوک پر نور احمد ولد گل محمد پٹھا ن سکنہ گلی ملک رسو ل دالبیدین ضلع چا غی سے پسٹل 30 بور 5 گولیاں برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔