فتح جنگ : ایمبولینس اور ہائی ایس میں حادثہ،4 افراد شدید زخمی 

فتح جنگ: پنڈی فتح جنگ روڈ پر خطرناک حادثہ، کیری ایمبولینس اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم، 4 افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کیری ایمبولینس دوسری گاڑی کو آورٹیک کرتے ہوئے سامنے سے آنے والی ہائی ایس سی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے، اطلاع ملنے ریسکیو 1122 فتح جنگ کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے روایتی انداز اپناتے ہوئے چاروں زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا، زخمیوں میں 65 سالہ کوثر زوجہ عمر خان،50 سالہ کوثر زوجہ رفیع اللہ، 60 سالہ رفیع اللہ اور 62 سالہ امیر محمد شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے۔