Fri
22
May
2026

اٹک : افواج پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے اور سیکیورٹی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے کے جرم میں مقدمہ درج ، تھانہ صدر اٹک کے اے ایس آئی محمد صداقت کی مدعیت میں شیراز خان ولد زر محمد سکنہ پشاور حال رہائشی کالونی غازی بروٹھا اٹک پر شاہراہ عام پر لوگوں کو سیکیورٹی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی پر آمادہ کرنے اور افواج پاکستان و حکومت پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مذکورہ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے بھی قومی سلامتی کے ذمہ دار سیکیورٹی اداروں کیخلاف قابل اعتراض مواد پوسٹ کرتا تھا ۔
