جنڈ:تراپ بجلی کا خراب ٹرانسفارمر پورٹل پر کمپلین کے باوجود بھی نہ لگ سکا

جنڈ: تحصیل جنڈ کے گاؤں تراپ میں مورخہ 21 اگست 2019 سے الیکٹرک ٹرانسفارمر خراب ہو جانے سے تا حال بجلی بند ہے ۔ جس کی شکایت متعلقہ ادارے کو کر دی گئی مگر اہل علاقہ کی بجلی بحال نہیں ہو سکی۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل میں کمپلین کی گئی ۔ حسب معمول یہ پورٹل بھی اس کمپلین کو فارورڈ اور پھر کمپلین ٹھیک ہونے کا عندیہ دے کر کمپلین کو بند کر چکا ہے ۔ حالانکہ وہ ٹرانسفارمر ٹھیک ہونا کجا، اتارا تک نہیں گیا ۔ اہل علاقہ ابھی تک اس گرمی کے موسم میں تلملا رہے ہیں ۔واپڈا روایتی طور پر نا کام کرنا چاہتے ہیں اور نا ہی اس خراب ٹرانسفارمر کی مرمت ۔ حکام بالا سے گزارش ہے کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کیا جائے ۔