اٹک :بٹیر کا غیر قانونی شکار پر پابندی عائد ،کارروائی ہو گی 

اٹک:بٹیر کا غیر قانونی شکار بند ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر اٹک ،ٹیپ ریکارڈر یا کسی اور ڈیوائس سے بلارا لگا کر بٹیر کا شکار کرنا جرم ہے یہ دھوکہ دہی کے زمرے میں آتا ہے کسی بھی پرندے کو دھوکہ دے کر شکار کرنے پر پابندی ہے ایسے شکار کو غیر قانونی تصور کیا جائے گا سیزن میں زندہ بلارا سے شکار کیا جاسکتا ہے۔ ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسرراجہ منظور احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ اکثر شکاری ٹیپ ریکارڈر اور مختلف ڈیوائس لگا کربٹیر کا شکار کرتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے ایسے شکاریوں کو 10 ہزار روپے سے 15ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گااور شکار میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا جائے گا، وائلڈ لائف ایکٹ کے مطابق بٹیر کا شکار 15اگست سے 15اپریل تک زندہ بلارا سے کیا جا سکتا ہے آئندہ  شکار کا لائسنس زندہ بلارا کی تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔