محلہ مہر آباد کے ٹرانسفارمر کی شفٹنگ اور اپ گریڈیشن کیلئے ورک آرڈر جاری

اٹک:ملک امین اسلم نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔ محلہ مہر آباد کے ٹرانسفارمر کی شفٹنگ اور اپ گریڈیشن کے لیے ورک آرڈر جاری کر دیا گیا۔ سابقہ کونسلر جوہر سلطان اور ان کی پوری ٹیم نے اہل علاقہ کی مشکلات کے حاتمے کے لیے بھر پور جدوجہد کے بعد اس کام کی منظوری حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق حسن ابدال کے معروف محلہ مہر آباد اور گردونواح کی آبادی کے لیے صرف ایک ٹرانسفارمرکا نصب کیا گیا تھا جس کی وجہ سے آئے روز بجلی کا لوڈ ڈاوون ہونے اور ٹرانسفارمر کی خرابی کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔عوامی شکایات پر سابقہ کونسلر جوہر سلطان اور ڈاکٹر خرم سمیت پی ٹی آئی کی ٹیم نے بھر پور جدوجہد کے بعد ملک امین اسلم کے تعاون سے مذکورہ ٹرانسفارمر کی اپ گریڈیشن کی منظوری کے ساتھ ساتھ اس کی جگہ کی تبدیلی کے لیے اجازت حاصل کر لی۔ ملک امین اسلم کی جانب سے مذکورہ علاقے میں 200kvٹرانسفارمر کا ورک آرڈر جوہر سلطان کے حوالے کر دیا گیا ہے جس پر اگلے چند روز میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے جوہر سلطان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں اہل علاقہ کو صرف سبز باغ دکھائے جاتے رہے مگر ملک امین اسلم حقیقی عوامی خدمت کرنے والے لیڈر ہیں جنہوں نے عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ہماری درخواست کی منظوری متعلقہ محکموں سے لی جس سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ٹرانسفامر ایک مقامی کارخانے کے اندر نصب تھا جس کی وجہ سے خرابی کی صورت میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا مگر اب لاکھوں روپے کی گرانٹ سے اس ٹرانسفامر کر اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی جگہ بھی تبدیل کیا جا رہی ہے ۔