جنڈ: پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ اورپرائیویٹ کالجز کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ریلی

جنڈ ( ظفر اقبال سے+ نمائندہ اٹک نیوز ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ اور پرائیویٹ کالجز کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر اور استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی ۔ریلی کا آغاز الحبیب اڈا جنڈ سے ہوا ۔ جس میں جنڈ شہر کے تمام پرائیویٹ سکولزاور کالجز کے بچوں اور اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی جن میں ملک حفیظ اللہ ( اکسفورڈ کالجز ) ، ملک اصغر( اکسفورڈ سکول ) ، پروفیسرسید لطف شاہ بخاری( پنجاب کالج ) ،رفاقت نذیر ( انڈ س کالج جنڈ) ملک صفدر( انڈ س سکول ) انیس احمد ( بیکن لائٹ سکول ) راشد عمران ( ریڈر لائن سکول ) آفتاب احمد ( مائی اون سکول)طاہر سلیمان ( گرین لینڈ سکول ) ، سفیر احمد ( سن رائز سکول ) نوید احمد ( ہورائزن سکول) ، شاہد پریشوال( جناح پبلک سکول) محمد یاسین ( پائلٹ سکول ) ۔بحریہ سکول اینڈ کالجز سمیت دیگرنے شرکت کی پولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے جن کی سر پرستی ایس او جنڈ نثار احمد نے خود کی ریلی اپنے اختتامی باب جنڈ پہنچی جہاں پر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا جو کشمیر کا اپنا اٹوٹ انگ بنانے کے لئے مظلوم کشمیریوں پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔وہ اپنی اس مکروہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا ، پاکستان قوم ہر دم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہم علای امن کے ٹھیکیداروں اور اقوام متحدہ کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ عالمی دباؤ کے ذریعے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے انڈین مظالم کو روکے ،اگر ایران پہ اقتصادی پابندیاں لگ سکتی ہیں تو انڈیا پہ کیوں نہیں جو کئی دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیریوں کو حق رائے دہی دیا جائے ،پاکستان کی سلامتی کے لئے پاک افواج جو کردار وہ لائق تحسین ہے اپنے وطن تحفظ میں ہم پاک آرمی کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
