اٹک: تجاوزات کیخلاف آپریشن ،تاجروں کی عملہ کیساتھ ہاتھا پائی 

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز ;72; بلاک ، لنڈا بازار میں بلدیہ اٹک کے اہلکاروں پر تاجروں کا حملہ ، تجاوزات ہٹانے کے دوران مزحمت ، اہلکاروں کو زد کوب ، گاڑیاں چھیننے ، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے ، جرمانہ کی کتاب چھین پھاڑنے ، موبائل چھیننے اور موبائل توڑ نے ، ملازمین کے منہ پر تھپڑ مارنے ، گریبان سے پکڑ کر گریبان پھاڑنے اور آئندہ اس گلی میں آنے پر جانے سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ اٹک کی تحریری درخواست پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بلدیہ اٹک کا عملہ میونسپل آفیسر ریگولیشن اور انفورسمنٹ انسپکٹر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر تجاوزات اور محرم الحرام کے روٹ کے راستے سے تجاوزات ختم کرانے کی مہم کے سلسلہ میں ;72; بلاک ، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے گیا تو دوران آپریشن فضل کریم ، طارق ، نور محمد کریانہ سٹور ، محبت خان و دیگر 40 سے 50 آدمی جنہیں دیکھ کر شناخت کیا جا سکتا ہے نے تجاوزات ہٹانے میں مزحمت کی اس دوران سنی شاہ ولد شادہ شاہ نے 15 سے 20 لوگوں کے ہمراہ حملہ آور ہو کر بلدیہ کے اہلکاروں کو زدکوب کیا اور گاڑیاں چھین لیں انہوں نے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا ، جرمانہ کی کتاب چھین کر پھاڑ دی ، اہلکاروں کے موبائل بھی چھین لیے اور کچھ موبائل توڑ دیئے ، ملازمین کو منہ پر تھپڑ بھی مارے ، گریبان سے پکڑ کر گریبان بھی پھاڑ دیئے ، سنی شاہ و دیگر دکانداروں نے للکارتے ہوئے کہا کہ اگر تم دوبارہ اس گلی میں داخل ہوئے تو تمہیں جان سے مار دیں گے انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ اٹک کی تحریری درخواست پر میونسپل آفیسر ریگولیشن اور چیف آفیسر نے تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو بھجوا دی ہے اور پولیس نے رپٹ درج کر لی ہے ۔