عوام آئے روز مہنگائی ، بیروزگاری کی چکی میں پس رہی ہے : یعقوب مسیح

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک یعقوب مسیح المعروف ایوب مٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام آئے روز مہنگائی ، بے روزگاری کی چکی میں پس رہی ہے یہ سراسر تبدیلی سرکار کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے عوام موجودہ حکمرانوں کو بد دعائیں دینے پر مجبور ہے اسی طرح مسئلہ کشمیر تبدیلی سرکار کی مجرمانہ غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کی سر کردہ شخصیات سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام نے جس غلط فہمی کی بنیاد پر تحریک انصاف کو ووٹیں دیں وہ بہت جلد عوام کی غلط فہمی دور ہو گئی ہے میاں برادران نے ہی اپنی فہم فراست سے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا اور ایٹمی قوت بھی بنایاسابق وزیر اعظم محمدنواز شریف بہت جلد پاکستان کے 22 کروڑ عوام کی دعائوں سے ملک کے وزیر اعظم ہوں گے موجودہ حکمران کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں جن کے کارنامے عوام کے سامنے آ رہے ہیں اور آئندہ بھی مزید آئیں گے ۔
