Fri
22
May
2026

پنڈی گھیب (نمائندہ اٹک نیوز) اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ سرفراز احمد نے لعل جان ولد میر افغان افغانی پٹھان سکنہ بگرامی صوبہ کابل افغانستان حال مقیم ارباب روڈ یونیورسٹی روڈ پشاور سے پسٹل 30 بور معہ 4 گولیاں ، اے ایس آئی تھانہ پنڈی گھیب بشیر احمد نے سفید رنگ کی سکول کیر ی وین کو چیکنگ کیلئے روکا جسے ڈرائیور ناصر نواز ولد محمد نواز ساکن غریب وال پنڈی گھیب چلا رہا تھا پڑتال کرنے پر گاڑی کے اندر سیٹ کے نیچے لگا ایک سی این جی سلنڈر بمعہ گیس غیر قانونی طور پر نصب تھا جو بچوں اور مسافروں کیلئے خطرناک اور جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا کی بابت فٹنس سر ٹیفکیٹ یا پاسنگ پیش نہ کرسکا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
