Fri
22
May
2026

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) سب انسپکٹر تھانہ اٹک سٹی عظمت علی نے زیر دفعہ 302;47;324;47;34 ت پ میں گرفتار شدہ تھانہ سٹی اٹک میں ملزم عدیل نسیم ولد محمد نسیم قاضی سکنہ مکان نمبر ;66;-50 گلی نمبر 13 محلہ محمد نگر اٹک کینٹ سے دوران تفتیش ملزم کے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والی خون آلود چھری جس سے ملزم نے عاصم غفار کو قتل اور عارف غفار کو شدید زخمی کیا تھا برآمد کرا دی ملزم آلہ قتل چھری کی بابت کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
