حسن ابدال:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس آج ہو گی 

حسن ابدال(نمائندہ اٹک نیوز) جماعت اسلامی حسن ابدال کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان و کشمیر کانفرنس آج بروز سوموار شام 7 بجے مقامی واصف میرج ہال میں منعقد کی جا رہی ہے جس کے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی اقبال خان ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک مولانا جابر علی خان اور سابق ایم پی اے پروفیسر محمد وقاص خان ہوں گے اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی حسن ابدال قاضی عمادالامین کی زیر نگرانی تمام انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں ۔