بلدیہ اٹک تاجران تنازعہ،4 نامزد60 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) بلدیہ اٹک کے اہلکاروں کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 نامزد اور 60 سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ اٹک اشتیاق احمد نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ بلدیہ کے اہلکاروں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن تجاوزات اور محرم الحرام کے روٹ کے راستے سے تجاوزات ختم کرانے کی مہم کے سلسلہ میں ;72; بلاک ، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے گیا تو دوران آپریشن فضل کریم ، طارق ، نور محمد کریانہ سٹور ، محبت خان و دیگر 40 سے 50 آدمی جنہیں دیکھ کر شناخت کیا جا سکتا ہے نے تجاوزات ہٹانے میں مزاحمت کی اس دوران سنی شاہ ولد شادہ شاہ نے 15 سے 20 لوگوں کے ہمراہ حملہ آور ہو کر بلدیہ کے اہلکاروں کو زدکوب کیا اور گاڑیاں چھین لیں انہوں نے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا ، جرمانہ کی کتاب چھین کر پھاڑ دی ، اہلکاروں کے موبائل بھی چھین لیے اور کچھ موبائل توڑ دیئے ، ملازمین کو منہ پر تھپڑ بھی مارے ، گریبان سے پکڑ کر گریبان بھی پھاڑ دیئے ، سنی شاہ و دیگر دکانداروں نے للکارتے ہوئے کہا کہ اگر تم دوبارہ اس گلی میں داخل ہوئے تو تمہیں جان سے مار دیں گے پولیس تھانہ سٹی اٹک نے ملزمان کے خلاف 427,506,186 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اے ایس آئی ظفر اقبال تفتیش کر رہے ہیں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاجروں اور بلدیہ اٹک کے اہلکاروں کے درمیان تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کے دوران ہاتھا پائی ہوئی جس پر تاجروں نے احتجاجاً شٹرڈاءون کیا اور بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کو عملہ کے بارے میں شکایات کیں ۔
