نا اہل اور نالائق حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی :مفتی تاج الدین

اٹک ( نمائندہ اٹک نیوز ) بھارت نے ہماری شہ رگ کاٹ دی مقبوضہ وادی میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی نا اہل اور نالائق حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے ہم مولانا فضل الرحمان کے اعلان پر لبیک کہتے ہیں اور اکتوبر میں آزادی ملین مارچ اسلام آباد کی نہ صرف تائید کرتے ہیں بلکہ قائد کے حکم پر بھرپور شرکت کیلئے ابھی سے تیاری شروع کرنے کا اعلان کرتے ہیں اٹک پل کراس نہ کر سکنے کی دھمکیاں دینے والے دیکھیں گے کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کس طرح دیوانہ وار اسلام آباد پہنچتے ہیں آئین اور قانون میں دیئے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی ، جنرل سیکرٹری ، مولانا سید بلال بادشاہ ، سابق امیر و رکن مرکزی جنرل کونسل مولانا شیر زمان ، سرپرست قاضی خالد محمود ، قاسم خان وردگ ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا سید بادشاہ ، مفتی سعید الرحمان ، مولانا محمد نعیم ، مولانا حامد نواز ، قاری عبدالرءوف ، سید زرغن شاہ ، مولانا عبدالصبور ، مولانا سید قاسم شاہ ، مولانا فضل وہاب ، مولانا فیض الرحمن ، حافظ ہارون الرشید ، مولانا قمر الاسلام ، مفتی عبداللہ ، ملک شاہد و دیگر نے جامع مسجد حسنین کریمین تکبیر کالونی اٹک میں جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی مجلس عمومی ( جنرل کونسل ) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع بھر سے جے یو آئی جنرل کونسل کے 150 کے قریب ارکان نے شرکت کی اجلاس کی صدارت امیر ضلع مفتی تاج الدین نے کی اجلاس میں جنڈ کے امیر مولاناحامدنواز ، پنڈی گھیب کے امیر مولاناقاری عبدالرءوف ، تحصیل فتح جنگ کی رپورٹ فتح جنگ کے نومنتخب امیرمولاناعبدالبصیر ، تحصیل اٹک کی کار گزاری اٹک کے امیرحاجی زرغن شاہ ، تحصیل حسن ابدال کی کار گزاری حسن ابدال کے امیر مولاناسیدقاسم شاہ اورتحصیل حضروکی کارگزاری حضروکےامیرمولانامحمدنعیم نے پیش کی جبکہ ضلع کی کار گزاری جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ نے پیش کی اجلاس میں اتفاق رائے سے جمعیت علماء اسلام کے پیغام اور جماعتی کام کو بڑھانے کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے گئے تاکہ آزادی ملین مارچ میں ضلع اٹک سے کثیر تعداد میں عوام کو شامل کیا جاسکے مفتی تاج الدین ربانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی آواز اور اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اسلام آباد میں آزادی ملین مارچ کی ابھی سے تیاری شروع کردی ہے مولانا کی قیادت میں آزادی ملین مارچ یہودی اور قادیانی نواز حکومت سے چھٹکارا کا ذریعہ ثابت ہوگا ۔
