محرم الحرام: جلوسوں کے منتظمین انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں :خان افسر خان 

اٹک ( نمائندہ اٹک نیوز ) محرم الحرام کے ایام میں جلوسوں کے منتظمین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں جلوسوں اور مجالس کی سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے وقت کی پابندی بہت سے مسائل پر قابو پانے میں مددگار ہو سکتی ہے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے سپیشل برانچ آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انچارج سپیشل برانچ خان افسر خان نے کیا اس موقع پر جلوس اور مجالس کے منتظمین اور دیگر قانون نافظ کرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے اجلاس میں سیکورٹی پر معمور رضاکاروں کو جامہ تلاشی کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خان افسر خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے ایام میں سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں مگر اس میں جلوس اور مجالس کے شرکاء کے تعاون کی بھی ضرورت ہوتی ہے وقت کی پابندی کی جائے اور کسی بھی مشکوک شخص کے حوالے سے انتظامیہ کو بروقت آگاہ کیا جائے انہوں نے سیکورٹی پر معمور رضاء کار لڑکوں سے دوران تلاشی متحرک رہنے اور اچھا رویہ رکھنے کی بھی اپیل کی تاکہ کسی بھی بدمزگی سے بچا جا سکے اس موقع پر منتظمین کی جانب سے بھی مخلتف تجاویز پیش کی گئیں جن پر انتظامیہ کی جانب سے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ۔