باہتر: مختلف علاقوںمیں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری

باہتر: صحت انصاف کارڈ کی تقسیم ،پی ٹی آئی رہنماء حاجی بلال خان مکمل طور پر متحرک ہو گئے ،علاقہ نلہ کے مختلف گائوں میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ جاری، اکبر خان تنولی کے قریبی ساتھی عزت خان تربیٹھی بھی سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کمر بستہ ہو گئے ، صحت انصاف کارڈ سمیت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے حاجی بلال خان کا عزم ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان اور اکبر خان تنولی کے انتہائی قریبی ساتھی اور علاقہ نلہ میں پی ٹی آئی کے سر گرم نوجوان رہنماء حاجی بلال خان وطن واپس پہنچتے ہی عوامی خدمت کے لیے پوری طرح متحرک ہو گئے وطن واپسی سے اگلے ہی اپنے قائد اکبر خان تنولی اور ظہیر احمد بھٹیانوالہ کے ہمراہ روز مشیر ماحولیات سے اسلام آباد آفس میں ملاقات کر کے علاقہ نلہ کی تمام یو سی سیز میں نہ صرف صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کوعوام کی دہلیز تک یقینی بنا رہے ہیں بلکہ بجلی او ر سوئی گیس کے بیشتر منصوبہ جات پر بھی تیز ی سے کام جاری ہے پی ٹی آئی رہنماء اکبر خان تنولی اور حاجی بلال خان کی کاوشوں اور ملک جواد مقصود ، ملک نور عالم کی ذاتی دلچسپی کے باعث علاقہ نلہ کے مرکزباہتر کی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں حاجی خان بہادرخان اور حاجی بلال خان،دھریک میں ماسٹر لیاقت اور مُراد خان،باہتر میں چوہدری حقیقت رائے،کاملپور مائیاں میں اظہر علی خان اور شاہد بنارس خان،جھنگ میں فیصل خان اور تربیٹھی میں پارٹی کے سرگرم رہنماء عزت علی خان کی زیر نگرانی صحت انصاف کارڈ تقسیم کیے گئے ۔
