فری آئی کیمپ 29اگست کو بی ایچ یو حطار میں لگایا جائیگا

فتح جنگ: فری آئی کیمپ 29اگست کو بنیادی مرکز صحت حطار میں لگایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق قطبال ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سابق چیئرمین بیت المال اٹک ملک ارشد اعوان کی نگرانی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ  29اگست کو بنیادی مرکز صحت حطار گائوں میں لگایا جائے گا جس میں شفا آئی ہسپتال کے ماہر امراض چشم مریضوں کا مفت معائنہ کرینگے اور ادویات فراہم کی جائیںگی ۔