اٹک:نیت صاف ہو تو منزل آسان ہوتی ہے: نقاش علی خان

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) مرکزی چیئرمین پی پی سی آئی ایچ آر پاکستان نقاش علی خان نے کہا ہے کہ لیڈر صحیح کہتا ہے کہ مخالفین بولتے رہے میں وزیراعظم بن گیا اور وہ بولتے بولتے جیل پہنچ گئے میں آج بھی یہی سوچ رہا ہوں کہ ہمیشہ لیڈر کے خلاف ہی منفی پروپیگنڈے ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آخر ہم نے بھی بہت کم عمر میں اپنا نام بنا لیا ہے جلنے والے تو جلتے رہیں گے ہ میں کیا ضرورت ہے کہ ان کو جواب دیں انہیں تو وقت جواب دیئے جا رہا ہے سنا ہے کہ ہ میں گہرانے کے لیے بڑے لیول پر پیسہ بھی لگایا گیا ہے بس ایک غلطی وہ کر گئے کہ ہ میں صحیح جان نہ سکے میں ایک بات ہی جانتا ہوں کہ عزتیں تو اللہ پاک دیتا ہے اور کوئی نہیں کہتے ہیں نیت صاف ہو تو منزل آسان ہوتی ہے روکاوٹیں اور آزمائش ہمیشہ لیڈروں پر ہی آتی ہیں جن کا جگرہ ہوتا ہے برداشت کرنے کا ، جن میں حوصلہ ہوتا ہے ، جن میں آگے بڑھنے کی طاقت ہوتی ہے ان کو بڑی بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں ہم بھی قربانی دے رہے ہیں اللہ بہت اچھا کرے گا رب کعبہ کی قسم سبز حلالی پرچم کے لیے سب کچھ قربان کر دوں گا ۔
