اٹک: گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں،بجلی چوری پر مقدمہ درج

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز)  تھانہ سٹی اٹک میں حسن اختر مجسٹر یٹ اٹک نے تحریری استغاثہ بجھوایا ہے کہ ہمراہ افضل حیات ریڈر بسلسلہ پرائس چیکنگ بازار دورہ کیا گیا دوران چیکنگ امداد خان ولد رستم خان ساکن محلہ امین آباد حال منظور برادرز ہوٹل نزد نازسینما اٹک کینٹ کے ہوٹل پر سے سادہ نان کا وزن کیا گیا ساہ نان کا سرکاری وزن 120 گرام مقرر ہے جبکہ وزن چیک کرنے پر 94 گرام ، دوسرا108 گرام پایا گیا مذکورہ ہوٹل والے نے کم وزن نان فروخت کر کے پرائس کنٹرول ایکٹ 1977 کی خلاف ورزی کی ہے جس کے خلاف اے ایس آئی فیاض محمد نے مقدمہ درج کیا ، تھانہ حضرو میں عظیم خان سپیشل مجسٹریٹ حضرو نے تحریری استغاثہ بجھوایا ہے کہ ہمراہ جمیل حسن ریڈردکان محمد طاہرولدمحمدعارف ساکن شمس آباد واقعہ المدینہ کریانہ سٹورفتح اکبرمارکیٹ کامرہ بسلسلہ پڑتال خریدوفروخت اشیاء خوردونوش پہنچا تو محمد طاہر مذکور نے سرخ مرچ 360 روپے فی کلو فروخت کی جبکہ سرکاری نرخ 310 روپے فی کلو ہے اس طرح دکان دار مذکور نے سفید چنے 140 روپے فی کلو جبکہ سرکاری نرخ 125 فی کلو مقرر ہے مذکورہ بالا شخص نے مہنگے داموں اشیاء خورد و نوش فروخت کیں اے ایس آئی تھانہ حضرو آصف محمود نے مقدمہ درج کیا ، تھانہ رنگو میں عظیم خان سپیشل مجسٹریٹ حضرو نے تحریری استغاثہ بجھوایا ہے کہ باہمراہ جمیل حسن ریڈر بسلسلہ پڑتال اشیاء خوردونوش جب دکان جنید ولد عبدالرزاق ساکن شمس آباد واقع نزد مسجدبی اینڈ جے کیش اینڈ کیری جنرل سٹورپہنچا تو احسان اللہ ولد گل جان ساکن ویسہ ( ملازم ) نے ایک کلو سیب 150 روپے میں فروخت کیے جبکہ سرکاری نرخ 120 روپے ہے کے خلا ف اے ایس آئی حبیب الرحمن نے مقدمہ درج کیا ، تھانہ سٹی حسن ابدال میں نور الہٰی ایس ڈی پی واپڈا حسن ابدال نے تحریری درخواست بجھوائی ہے کہ زیر دستخطی کے دفتر کی دوران چیکنگ جب ;6567; پر میٹر کے کنکشن چیک کیے تو محمد جمشید ولد فقیر محمد ہزارہ روڈ حسن ابدال کا بجلی میٹر چیک کیا تو دیکھا کہ علی المرتضیٰ ولد محمد جمشید نے واپڈا میٹر کے مین ٹرمینل سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا کے خلاف اے ایس آئی شوکت علی نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا ہے ۔