میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن

اٹک ( نمائندہ اٹک نیوز ) ڈپٹی کمشنر اٹک کے حکم پرمیونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک کا تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن میں تیزی ، متعدد دکانداروں کا سامان ضبط اور جرمانے ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک چوہدری عبد الماجد کی ہدایت پر ضلعی انکروچمنٹ آفیسر اٹک سردار اسد علی خان کی زیر نگرانی گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری آپریشن بغیر کسی سفارش کے بلا تفریق روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے تجاوازت آپریشن میں بلدیہ اٹک کے اہلکاروں کے علاوہ میڈیا کی نمائندگی چیئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک و سیکرٹری اطلاعات اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ہشام خان اعوان کر رہے ہیں باربار وارننگ کے باوجود تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کے دوران جرمانوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیہ اٹک کے اہلکاروں نے اٹک شہر کے گنجان آباد بازاروں اور ملحقہ گلیوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کئی روز سے بلا خوف و خطر اور بلا تفریق جاری رکھاہوا ہے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں فٹ پاتھوں اور گلیوں سے تجاوز کیا ہوا سامان ضبط کر لیا گیا اور آئندہ تمام دکانداروں کو اپنی حدود سے تجاوز نہ کرنے کی سختی سے وارننگ دی گئی جبکہ تمام دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی کہ آئندہ اپنی حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور سخت قانونی کاروائیاں بھی کی جائیں گی ، تجاوزات کے خلاف آپریشن اٹک شہر کے گنجان آباد مختلف بازاروں مینابازار، سول بازار، برق روڈ اورڈی بلاک ٹینکی والا چوک سمیت مسجد حنفیہ اورناز ہوٹل والی میں کیا گیا اس موقع پر ضلعی انکروچمنٹ آفیسر اٹک سردار اسد علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عوامی شکایات پر کیا گیا ہے اور آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی انہوں نے تجاوزات مافیا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر تمام تجاوزات مافیا اپنا سامان اپنی دکانوں کے اند ر اپنے شٹروں کی حدود میں لے جائیں دوبارہ تجاوزات کرنے پرسامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی ہوں گے بلدیہ اٹک کا عملہ صبح سویرے سے لے کر تمام دن او رات گئے تک بازاروں میں ڈیوٹی پر موجود ہوگا اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے بلدیہ اٹک کے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی آخر میں سردار اسد علی خان نے کہا کہ اگر بلدیہ اٹک کے اہلکاران کسی کو بے جا تنگ کرتے ہیں یا کسی سے بھتہ وصول کرتے ہیں تو اس اہلکار کے خلاف بلدیہ اٹک میں تحریری درخواست دیں جس پر مذکورہ اہلکارکے خلاف سخت قانونی و تادیبی کاروائی کی جائے گی ۔
