شہر کوخوبصورت اور تجاوزات سے پاک کرنا میرا مشن ہے: حسن نذیر اسسٹنٹ کمشنر جنڈ 

جنڈ(صدیق فخر سے) نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر اسسٹنٹ کا جنڈبازار اور ریلوے روڈ جنڈ کا دورہ ، شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور تجاوزات کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات مافیا کو فوری طور پر تجاوزات ختم کر دے ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کا سامان ضبط اور بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا۔ جنڈ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک بنانا مشن ہے، شہر کوخوبصورت بنانے میں تاجر برادری اور شہری تعاون کریں۔اس موقع پر عوام نے ان سے مطالبہ کیا کہ ریلوے روڈ پر تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے کیونکہ خواتین کو تجاوزات کی وجہ سے گزرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ٹریفک بھی اکثر جام رہتی ہے۔ نالوں میں گند وغیرہ پھینکنے کی وجہ سے بارشوں میں ریلوے روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہے۔اس لیے ریلوے روڈ پر موجود نالے کے اوپر سے تجاوزات ختم کروائی جائیں اور گند پھینکنے والے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ تجاوزات کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شہر کا حسن بھی مانند پڑ جاتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف بیکریوں کے کچن کی صفائی ستھرائی بھی چیک کی اور کچن کی صفائی بہتر نہ ہونے پر ایک بیکری مالکان کو آخری وارننگ بھی دی کہ اگر صفائی ستھرائی صحیح نہ کی گئی تو بیکری سیل کر دی جائے گی ۔