اٹک:بزرگ شہری اغواء کے بعد قتل، 3 ملزمان گرفتار

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) تھانہ صدر اٹک پولیس نے اغواء برائے تاوان کیلئے اغواء کیے گئے بزرگ شہری کو اغواء کے بعد قتل کر کے گڑھے میں دفن کرنے والے بولیانوال گاءوں کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کے ساتھی 3 پٹھانوں کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو تھانہ صدر اٹک میں اسرار احمد ولد محمد انور اعوان ساکن ڈہوک غلام خان نزدجھلا خان چوک سنجوال روڈ اٹک نے ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کے والد انور علی کو گزشتہ رات 8 بجے کالے رنگ کی گاڑی میں کچھ افراد اغواء کر کے لے گئے ہیں جو پہلے گھر پر اس کا پتہ کرنے آئے تھے جنہیں بتا یا گیا کہ وہ راضی خان کے ڈیرے پر ہیں جب میرے والد وہاں سے گھر واپس آرہے تھے تونا معلوم ملزمان نے راستے میں سے انہیں اغواء کر لیا اس پر پولیس نے اغواء برائے تاوان کی دفعہ 365 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا جس کی تفتیش کے لیے ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے اے ایس پی صدر محمد وقاص اور ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر اٹک سب انسپکٹر عابد شاہ ، انچارج ;7384; لیب سب انسپکٹر جہانزیب خان ، اے ایس آئی سجاد پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کر کے مقدمہ کے اندراج کے 48 گھنٹوں میں 21 اگست کو اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزمان محمد تاج ولد علی خان ، نراست خان ولد محمد خان ، یاسر خان ولد محمد اکثراقوام اعوان سکنائے بولیاوال اٹک کو گرفتار کی دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ہم نے اپنے تین پٹھان ساتھیوں کی مدد سے انور علی کو اغواء برائے تاوان کیلئے اغواء کیا کہ اس سے تاوان وصول کریں گے بعدازاں اس کو ہم نے قتل کر کے اس کی لاش گاءوں اڑانگ کے ویرانے میں گڑھا کھود کر دفن کر دی ملزمان کی نشاندہی پر مقتول انور علی کی لاش کو برآمد کر کے اس کا پوسٹ مارٹم کرا کر لاش ورثاء کے حوالہ کی گئی جنہوں نے نماز جنازہ کے بعد مقتول کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا پولیس نے سفاک قاتلوں سے اغواء برائے تاوان اور قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی سیاہ رنگ کی ;887673; کار نمبر 818 برآمد کر لی اور پہلے سے درج ایف آئی آر میں زیر دفعہ 302;223;201;223;34 ت پ کا مزید اضافہ کر کے ملزمان کا عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ایک ملزم کو گرفتاری کے بعد شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان سے اس سنگین واردات کی تفتیش جاری ہے ۔
