کھیتوں میں جانور کے گھس جانے پر فائرنگ ،ایک شخص زخمی 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) کھیتوں میں جانور کے گھس جانے پر فائرنگ ، تفصیلات کے مطابق ماڑی گاؤں میں پڑوسیوں کے کھیتوں میں جانور کے گھسنے پر معمولی تلخ کلامی پر آپس میں فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجہ میں 37 سالہ طاہر محمود کو ٹانگ پر گولی لگی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے فائرنگ کرنے والا شخص موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔