اقتدار اور قانون سازی کا حق اللہ کی ذات کو حاصل ہے:جماعت اسلامی اٹک

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) کلمہ طیبہ کی سر بلندی کیلئے جماعت اسلامی اپنے قیام کے اول روز سے سر گرداں ہے اقتدار اور قانون سازی کا حق اللہ کی ذات کو حاصل ہے طاغوت کی غلامی کسی صورت قبول نہیں مدینہ کی اسلامی ریاست کے بعد پاکستان وہ پہلی ریاست ہے جواسلامی نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا آج بھی ہمارے تمام مسائل کا حل دین اسلام کے عملی نفاذ میں ہے بھارت کشمیر میں تاریخ انسانیت کا بدترین ظلم روا رکھے ہوئے ہے ان خیالات کا ا ظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی اقبال خان نے اٹک میں جماعت اسلامی کے 78 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و سابق چیئر مین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ، ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ محمد بلال ، مولانا نعیم اللہ اور قاری گل محمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امیر زون پی پی ون خالد محمود ،امیر شہرمحمد اقبال ملک ،شہاب رفیق ملک ،میاں محمد جنید اور قاری حماد حسین بھی موجود تھے اقبال خان نے کہا کہ کلمہ طیبہ کی سربلندی اور اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لیے مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی نے 26 اگست 1941ء کو برصغیر پاک و ہند سے 75 افراد کی موجودگی میں جماعت اسلامی کی بنیاد رکھی آج اس کے اثرات پوری دنیا میں موجودہیں بالخصوص وطن عزیز پاکستان ،بھارت ،بنگلہ دیش،سری لنکا ،مقبوضہ کشمیر اور ٓزاد جموں کشمیر میں یہ تناور دخت بن چکی ہے دنیا میں اللہ کا دین اسلام غالب ہو کر رہے گا مسلمانو ں کو چاہیے کہ وہ دو عملی اور منافقت کو ترک کر دیں اقتدار اللہ کے بندوں کے حوالے کریں کلمہ طیبہ کی بنیاد پر بننے والے ملک پاکستان میں عملاً اسلامی نظام نافذ کریں نام سے نہیں عملاً پاکستان کو مدینہ کی اسلامی ریاست بنائیں کشمیر اس وقت انتہائی اہم ایشو ہے مودی کی طرف سے 370 کا خاتمہ اس کے انتخابی منشور کا حصہ تھا لیکن ہ میں سوچنا چاہیے کہ پاکستانیوں کا طرز عمل کیا انڈیا کلچر، فل میں ، ڈرامے اور گانے ٹھٹائی کے ساتھ سنے جارہے ہیں اس کا بائیکاٹ کرنا ہو گا سب سے بڑا ظلم کشمیریوں پر انڈین فوج ڈھا رہی ہے پاکستان میں آئین کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ بند کی جائے عیاشیوں کا خاتمہ کر کے سادگی اختیار کی جائے ناموس رسالت اور ختم نبوت کے آئین کو تحفظ دیا جائے فوج اپنا آئینی کردار ادا کرے ۔
