محرم الحرام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے :ڈی پی او اٹک 

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ضلع بھر میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے ضلع انتظامیہ نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں پولیس نے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں وائس چیئرمین اٹک پریس کلب و سینئر صحافی حافظ عبدالحمید خان سے ملاقات میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کی فضا بہتر بنانے ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پولیس متحرک رہتی ہے اس ضمن میں بہت سے اقدامات اٹھا ئے ہیں جن سے ضلع میں بہتری آئی ہے جرائم پیشہ افراد معاشرے میں ایک ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں وہ لو گ جو دوسروں کی زندگیاں تباہ کر دیں وہ رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے عوام کو بھی چاہیے کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جا سکے محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے جہاں انتظامات کیے ہیں وہیں کنٹرول روم قائم کیا ہے جہاں ضلع بھر کی ایمر جنسی سے متعلق فوری اقدامات کیے جائیں گے عوام کسی بھی مشکو ک شخص کی سرگرمیاں اگر دیکھیں تو فوری طور پر اپنے متعلقہ پولیس چوکی یاپولیس اسٹیشن پر اطلاع کریں تاکہ مشکوک سرگرمیوں والے افراد کو پولیس چیک کر سکیں ۔