اٹک:ناقص صفائی پر بیکری کے کارخانہ کو سیل کر دیا گیا 

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز)  کینٹ ایگزیکٹو آفیسراٹک ڈاکٹر رضا شاہ نے عملہ اور پولیس کے ہمراہ عوامی شکایت پر اٹک کینٹ کے علاقہ میں بیکری کے کارخانے پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود مٹھائیوں اور بیکری کے سامان پر مکھیاں بیٹھی ہوئی تھیں اور کیڑے مکوڑے وافر مقدار میں موجود تھے جس پر انہوں نے بیکری کے کارخانہ کو سیل کر دیا ۔