ملک بھر کی طرح جنڈ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقاریب و ریلیاں

جنڈ ( ظفر اقبال+ نمائندہ اٹک نیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر شہر بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے تقاریب و ریلیاں نکالی گئیں ، پہلی تقریب ٹی ایم اے آفس جنڈ میں ہوئی جس میں اسٹنٹ کمشنر حسن نذیر ،چیف آفیسر فرحت علی خان،سابق چیئرمین غلام حسین ، پی ٹی آئی رہنما ملک نوید حسین۔اپسما اور اپسکاکے عہدیداران ، وکلائ، تاجر برادری سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیںاور ان کو کسی موڑ پر بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ، ہمیں اپنی افواج پاکستان پر فخر ہے ۔ہم مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔ دوسری تقریب ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس میں ایس ایچ او جنڈ نثار احمد ،ایس ایچ او انجرا سجاد علی سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی غلام اصغر چانڈیو نے کشمیری برادری سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے میں ان کشمیری بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کی انشاءاللہ یہ اظہار صرف لفظو ں تک محدود نہیں ہو گا ، بلکہ وقت پڑنے پر پنجاب پولیس کے افسران اور جوان اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔گورنمنٹ ہائی سکول جنڈ نمبرایک میں پرنسپل جاوید اقبال ،ماسٹر ریاض دیگر ٹیچرزکے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں ٹیچرز اور طلباءنے شرکت کی کشمیریوں کے حق میں تقاریر اور فلک شگاف نعرے بازی کی گئی ، سکول نمبر دو میں بھی پرنسپل آصف علی خان وٹیچرزنے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری بھائیوں کی حمایت اور انڈین کے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی گئی ، نماز جمعہ کے بعد باب جنڈ سے بھرپور ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف ،اسٹنٹ کمشنر جنڈ حسن نذیر ، ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیو ، مفتی محمد عبداللہ ،رہنما پی ٹی آئی ملک نوید حسین ۔چیف آگنائزر میجر گروپ ملک عاصم اعوان ، سرکاری و پرائیویٹ سکولز کے عہدیداران نے کی ، وکلاء، تاجربرادری ، طلباءسیاسی و سماجی اور زندگی کے مختلف سے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی ریلی کا اختتام خمینی چوک پر ہوا جہاں پیر سعادت علی شاہ، اسٹنٹ کمشنر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل باب ہے جس کی آزادی کے بغیر یہ مکمل نہیں ہو سکتا ۔انسانی حقوق کی علمدار تنظمیں کہا ںہیں جو ایک جانور کے زخمی ہو نے پر آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں کیا ان کو کشمیریوں کا خون نظر آرہا۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ان کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ سلطانی میں بھی ٹیچرز اور طلباءنے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی نکالی۔
