محرم الحرام کے سلسلہ میں اٹک پولیس کا سکیورٹی پلان جاری 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز)  اٹک پولیس نے محرم الحرام کے سلسلہ میں اپنا سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت ڈی پی او کی ہدایت پر ڈی پی او آفس اٹک میں کمانڈاینڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ضلع بھر کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی سرانجام دے گا جس کے تحت اٹک میں یکم تا 10 محرم الحرام کیٹگری ;65;کے 28،کیٹگری ;66; کے 25اور کیٹگری ;67; کے 92 جلوس برآمد ہو ں گے اور 754 مجالس کا انعقاد ہو گا جس کی جامع سیکورٹی اور حفاظت کیلئے اٹک پولیس کے 2000 سے زائد افسران و جوان 1000 سے زائد مرد و خواتین وولینٹئرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ ;67678486;کیمرہ جات کی جائے گی جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پرواک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا اس سلسلہ میں اٹک پولیس نے وولینٹئرزکی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا ہے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے سلسلہ میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل لیول پر ایلیٹ پولیس فورس کے دستے سٹینڈ بائی رہیں گے ۔