سیاست میں میجر طاہر صادق کا مقابلہ مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے :ملک نواز

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) اٹک کی سیاست میں میجر طاہر صادق کا مقابلہ مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے اٹک کی دھرتی پر بسنے والی غیور عوام میجر طاہر صادق سے والہانہ محبت کرتی ہے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہم تمام تر مخالفتیں اور رنجشیں بھلا کر میجر طاہر صادق کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلنے کا عہد کر چکے ہیں ابھی یو ٹرن لینا ناممکن ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ضلعی راہنما ملک نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ملک نواز نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں اگر میجر طاہر صادق کو دیوار سے لگایا گیا تو اٹک کی دھرتی پر بسنے والی عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو علم ہونا چاہئے کہ میجر طاہر صادق نے ;7865;-55 سیٹ کیوں نہیں چھوڑی میں پارٹی کا ایک مخلص ورکر ہونے کی حیثیت سے یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر گزشتہ الیکشن میں ;7865;-55 سیٹ پر ملک امین اسلم میجر طاہر کی کمپین میں شامل ہوتے یا تحریک انصاف کے لئے ووٹ مانگتے یا اپنی یونین کونسل شمس آباد میں تحریک انصاف کی جیت کے لئے محنت کرتے توپھر میجرطاہر صادق ;7865;-55 سیٹ چھوڑ دیتے اگر ملک امین اسلم اپنے حلقے میں قاضی احمد اکبر کی مدد کرتے تو قاضی احمد اکبر کی صوبائی سیٹ پر کامیابی یقینی ہو جاتی ملک امین اسلم اپنی یونین کونسل میں تحریک انصاف کا ناظم نہیں بنا سکے پارٹی کے لئے ورکر بہت اہم ہوتا ہے نہ کہ عہدیدار گزشتہ پارٹی الیکشن میں ضلعی سیکرٹری اطلاعات کی سیٹ پر الیکشن لڑا تھا اور ملک امین اسلم گروپ کے سیکرٹری اطلاعات سے ضلع بھر سے زیادہ ووٹ لے کر سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوا تھا ابھی نئے پارٹی عہدیدار منتخب ہو رہے ہیں مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہئے میں پارٹی پالیسیوں ، منشور اور دستور کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے مفاد میں ورکر کی حیثیت سے کام کرنے کو ترجیح دوں گا ۔
