اٹک:ڈھوک گاماں کے قریب 2 موٹر سائیکل میں تصادم ، 2 جاں بحق 

اٹک (نمائندہ اٹک نیوز) ڈھوک گاماں کے قریب 2 موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق ڈھوک گاماں کے قریب 2 موٹر سائیکل تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں 2 نوجوان 25 سالہ وہاب اور امانت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 20 سالہ ازان شدید زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد دونوں لاشیں اور زخمی افراد کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا زخمی ازان کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔