اٹک :کشمیر سے اظہار یکجہتی ریلی،کرنل انور، یاور بخاری و دیگر کی شرکت 

اٹک:بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و بر بر یت کے خلاف پر ملک بھر کی طر ح اٹک میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔اس ضمن میں مر کزی تقریب ضلع کونسل ہال اٹک میں ہوئی ۔جس میں صوبائی وزیر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انورخان ،چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضیغم نواز،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین  ،اے ڈی سی (آر ایس) محمد اشرف خان نیازی، ایس اوسی آر ایس محمد پرویز،محمد فراز، عبدالوحید، مبشر الی، مولانا عبدالحق(ایجوکیشن)، عبید الرحمان (لائیو سٹاک)  ضلعی افسران، سرکاری ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔  ضلع کونسل ہا ل اٹک سے لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم تک ریلی بھی نکالی گئی ،جس کی قیادت صوبائی وزیر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انورخان نے کی ۔ریلی میں چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضیغم نواز، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنمائوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ ریلی کے شر کاء نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جن پر کشمیری عوام کے حق اور بھار ت کے ظلم و ستم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ملک محمد انورخان نے کہا کہ آج ہم کشمیری عوام پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ۔کشمیر پاکستانیوں کے دل کا حصہ ہے اور ہم یہ حصہ بھارت سے لے کر رہیں گے۔نریندر مودی نے دنیا کو اپنا بھیانک چہرہ دکھا دیا ہے۔اس وقت کشمیر میںآٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج موجود ہے اور مزید دستے بھیجے جارہے ہیں اور ظلم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روزسے کر فیو نافذ ہے ،ذرائع ابلاغ مکمل منقطع ہے،ادویات اور خوراک کی شدید قلت ہے اور اس وجہ سے کشمیری عوام تاریخ کے مشکل ترین دور سے گذر رہے ہیں ،مگر مصیبت کی اس گھڑی میں ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری دم تک کھڑے رہیں گے۔ چیئر مین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا کہ کشمیرکے لیے پاکستان کی عوام ہر طرح کی قر بانی دینے کے لیے تیار ہے ،اور ان کے لیے قربانی دینا ہمارا فر ض ہے اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو روز قیامت ہم کشمیری عوام کے آگے جوابدہ ہوں گے۔ ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کی طر ف سے کشمیر کی مخصوص آئینی حیثیت ختم کر نے پر دو ٹوک موقف اپنایا اور اسے کشمیری عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں لیکن اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی افواج اور عوام اس کے لیے تیار ہیں اور اس کا دو ٹوک جواب دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مودی اس خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،جس نے دو ارب انسانوں کی زند گیاں خطرے میں ڈال دی ہیں۔بھار ت نے حال ہی میں جو کشمیری عوام کے ساتھ ظلم کیا ہے اس کی وجہ سے پوری دنیا میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اس موقع پر ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے مضبوطی کا مظاہرہ کیا اور کشمیری عوام کی آواز بن کر ابھرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس کے حصول کے لیے جنگ جاری رہے گی۔پی ٹی آئی کے لیڈ ر قاضی احمد اکبر نے کہا کہ کشمیر کی جنگ ہماری جنگ ہے اور اسے ہم نے ہی لڑ نا ہے۔ہم یہ جنگ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک کشمیری عوام آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت کشمیر ایشو پر وزیر اعظم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے اور اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب ستائیس فروری سے بھی بھیانک ہو گا۔