Mon
22
Jun
2026

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز)مرکزی چیئرمین پی سی آئی ایچ آر نقاش خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جی ٹی روڈ گوندل کے قریب سے ریلی نکالی گئی جو شیل پیٹرول پمپ سے شروع ہو کر خان بابا پر ختم ہوئی ریلی میں علاقہ بھر سے معززین علاقہ اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی نقاش علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جلد ہی منہ توڑ جواب دیں گی اور پوری قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پی سی آئی ایچ آر کے ہزاروں رضا کار فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی ڈیوٹی دینے کیلئے ان کے اشارے کے منتظر ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس شہ رگ کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے
