Wed
17
Jun
2026

اٹک(نمائندہ اٹک نیوز) یکم محرم الحرام کا جلوس انتہائی عقیدت و احترام سے سید تحسین شاہ ، شبیہ الحسن زیدی کی حویلی نزد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 اٹک شہر سے زیر قیادت بانیان جلوس بانی سید ظفر عباس زیدی کی قیادت میں برآمد ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بار گاہ حسینیہ کاملپور سیداں پر اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستوں میں پانی ، دودھ ، سبز چائے اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جلوس میں شریک ہونے والے عزادار تمام راستے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے رہے جلوس کے تمام راستوں پر اٹک پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جلوس میں شرکت کرنے والوں کی میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے چیکنگ کی گئی جلوس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری بھی شریک ہوئے ۔
۔
